Academia Urdu’s cover photo
Academia Urdu

Academia Urdu

Media and Telecommunications

Lahore, Punjab 49 followers

پاکستانی شعبہ تعلیم کے قابل اعتماد اور سب سے بڑے جریدے اکڈیمیا میگزین کا اردو صفحہ

About us

پاکستانی شعبہ تعلیم کے متعلق مستند معلومات، تعلیمی خبروں، تعلیمی مشاورت اور رہنمائی میں قابل اعتماد نام، پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی جریدے اکڈیمیا میگزین کا اردو صفحہ Twitter: @academiaurdu Threads: @academiaurdu Facebook: @academiaurdu Instagram: @academiaurdu

Website
www.academiamag.com
Industry
Media and Telecommunications
Company size
11-50 employees
Headquarters
Lahore, Punjab
Type
Privately Held

Locations

Updates

  • Academia Urdu reposted this

    The renowned scholar Syed Abul Ala #Maududi, in a joint gathering of Shia and #Sunni people, delivered a speech in #Urdu on the topic of #Shahadat e Imam Hussain (RA). It was later published in July 1960 in Tarjuman ul Quran, now being presented in English #translation, done by Mr Ali Abbas, for the interest of the masses. Every year, in the month of Muharram, millions of Shi’as and Sunnis alike #mourn Imam Hussain (RA)’s martyrdom. It is regrettable, however, that very few of these mourners focus their attention on the objective for which #ImamHussain not only sacrificed his life but also the lives of his kith and kin. A believer should not hesitate to sacrifice all that he possesses for preventing the changes which constitutes a danger to the religion of Islam and the #Muslim community which is a custodian of the principles mentioned above. One is at liberty to contemptuously disregard it as merely a maneuver for securing political power, but in the eyes of #Hussain Ibn ‘Ali, it was primarily a religious obligation. He therefore laid down his life to this cause, gaining the crown of #martyrdom. #Islam #Muharram #Karbala #HussainIbnAli #Ashura #SyedMaududi #ShahadatEHussain

    • No alternative text description for this image
  • حالیہ میٹرک کے امتحانات میں پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات کے شاندار نتائج خوش آئند اور حوصلہ افزا ہیں مگر ان نتائج کی آڑ میں نجی تعلیمی شعبہ کی حوصلہ شکنی کرنا اور پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں تفریق کرنا معیاری تعلیم کی فراہمی اور فروغ تعلیم کیلئے کی جانے والی کوششوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ ملکی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کیلئے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کا پرائیویٹ سکولز کی کارکردگی بارے غیر ذمہ دارانہ بیان قابل افسوس ہے ۔ انہیں تو چاہیئے کہ وہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی بھی سرپرستی فرمائیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ، نائب صدر کرنل ر فواد حنیف ، سیکرٹری جنرل محمد اعجاز ملک، سینئر نائب صدر شاہد لطیف، ڈویژنل صدر راولپنڈی قاضی نور الحسن و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ تمام رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بچے خواہ نجی تعلیمی اداروں کے ہوں یا سرکاری تعلیمی اداروں کے، وہ سب اس قوم کے بچے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ پبلک سیکٹر سے بھی بچوں نے پوزیشنز لی ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ نجی تعلیمی شعبہ کسی سے پیچھے ہے۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں نجی شعبہ پوزیشنز لینے میں آگے ہے۔ قائدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے مگر ریاست کے 60 فی صد بوجھ کو نجی شعبے نے اپنے کندھوں پراٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود نجی تعلیمی شعبہ کی حکومتی سطح پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ تعلیمی بورڈز میں امتحانی ڈیوٹیوں سے لیکر پیپرز کی چیکنگ اور نتائج مرتب کرنے تک نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اس کے باوجود میٹرک، انٹرمیڈیٹ میں پوزیشنز لے لینا ان کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ اس وقت تعلیم کے حوالے سے ہم نازک دوراہے پر کھڑے ہیں 2 کروڑ 67 لاکھ بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس کی مناسب حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔ #APPSMA #AcademiaMag #AcademiaNews #AcademiaUrdu #AcademiaPodcast #AcademiaTV #ایجوکیشن #تعلیم

    • No alternative text description for this image
  • صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہم نے ابتدائی چند ماہ میں سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اس حد تک بہتر کر دیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پبلک سیکٹر کے سکولوں نے پرائیویٹ سکولز کو مات دی ہے اور ان سے پوزیشنز چھینی ہیں۔ پبلک سکول سسٹم اتنا بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر اپنی فیسیں کم کرنے پر مجبور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ #میٹرک امتحانات میں ہم نے بوٹی مافیا کے خریدے گئے 270 سنٹرز پکڑے اور انٹر امتحانات میں اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جس کے نتائج آج سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد 9 میں سے 5 بورڈز میں سرکاری سکولز ٹاپ پوزیشن پر رہے ہیں جس پر میں پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے ایوارڈز رکھے ہیں۔ دانش سکول پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ اس پر تنقید کرنے والوں کیلئے میٹرک کا نتیجہ ہی کافی ہے۔ وزیر #تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکول معیاری سکول کا وعدہ پورا کریں گے۔ سمارٹ پالیسی کے تحت اساتذہ کی شارٹیج اگلے تین ماہ میں زیرو پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے کمپری ہینسوو پروگرام لا رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بڑھائیں گے اور تعلیم کی کوالٹی اتنی بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر کے بچے بھی پبلک سیکٹر سکولوں میں آنے پر مجبور ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ایک لاکھ 18 ہزار اساتذہ کی شارٹیج تھی۔ ہم سمارٹ پالیسی کے تحت اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے سرپلس اساتذہ کو یوٹیلائز کرتے ہوئے شارٹیج کو 38000 پر لائے ہیں۔ اس کے علاؤہ 2000 ایسی پوسٹیں تھیں جو #سکول انفارمیشن ایپ میں چھپائی گئی تھیں، ہم نے انہیں عیاں کیا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں رشوت یا سفارش نہیں چل سکے گی۔ ساؤتھ پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کیلئے کیلئے تین تین ماہ کے فنی کورسز پر مشتمل فاؤنڈیشن لرننگ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جہاں طلبہ سکلز سیکھیں گے اور خودمختار ہونے کے علاؤہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا گھر بھی چلا سکیں گے۔ میڈیا نمائندگان کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عارضی وائس چانسلرز کی بجائے ان کی مستقبل تعیناتیاں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے قابل لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو کسی سفارش کو تسلیم نہیں کرے گی اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔ سنڈیکیٹ میں جو من مانیاں ہوتی تھیں ان کا بھی آڈٹ کر رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے یہ بھی کہا کہ نجی سکولز کیلئے جو پالیسیاں بنی ہیں انہیں ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ #AcademiaMag #AcademiaNews #AcademiaUrdu #Matric2024 #BISELahore #GovtofPunjab

    • No alternative text description for this image
  • پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ٹو اور تھری کے سالانہ امتحان 2024 ء اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ٹو، تھری، فور اور فائیو کے سالانہ امتحان 2024ء کے داخلہ فارم اور فیس آن لائن جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، لیٹ کالج اور ریگولر امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم19جولائی 2024ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ یہ شیڈول ان امیدواروں کے لیے بھی ہے جنہوں نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ٹو، تھری اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ٹو، تھری، فور اور فائیو کے سپلیمنٹری امتحانات2023 ء میں شرکت کی تھی۔ تمام داخلہ فارم صرف آن لائن وصول کیے جائیں گے اور کوئی داخلہ دستی یا ڈاک کے ذریعے وصول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات یونی ورسٹٰ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ #AcademiaMag #AcademiaNews #AcademiaUrdu #PunjabUniversity #Lahore University of the Punjab #LawCollege #LLB

    • No alternative text description for this image
  • کراچی اور لاہور میں شاندار کامیابی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نے پشاور میں بنو قابل آئی ٹی پروگرام کیلئے اسلامیہ کالج پشاور کے سبزہ زار میں اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔ بنو قابل پروگرام کا مقصد خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا ہے۔ بنو قابل خیبر پختونخواہ میں مرحلہ وار 1 لاکھ سے زائد نوجوان اس ٹیسٹ میں شریک ہوں گے، جو خطے میں آئی ٹی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا بنو قابل پروگرام مختلف کورسز پیش کرتا ہے، جن میں آفس آٹومیشن، اے آئی کے ساتھ تخلیق کا فن، گرافک ڈیزائننگ، موشن میجک، ایمیزون، ای-کامرس،سیلز اور لیڈ جنریشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ، موبائل ایپ ڈیولپمنٹ، ویب سائٹ ڈیولپمنٹ، پائیتھن کے ساتھ اے آئی، سائبر سیکیورٹی بنیادی اصول اور ڈیٹا سائنس کے ساتھ اے آئی شامل ہیں۔ داخلہ امتحان پاس کرنے والے منتخب طلباء کے انٹرویوز کیے جائیں گے اور ان کی موجودہ صلاحیتیوں کی بنیاد پر ان کی کلاسز کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ بنو قابل خیبر پختونخوا کا مقصد نوجوانوں کے لیے ان کے کیریئر میں ترقی کے دروازے کھولنا اور آئی ٹی مہارتوں، روزگار اور فری لانسنگ کے ذریعے مالی خود مختاری حاصل کرنا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بنو قابل پراجیکٹ سے آئی ٹی میں دلچسپی رکھنے والے ہزاروں نوجوان پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اور دیگر مقررین نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ Alkhidmat Foundation Pakistan Bano Qabil #AcademiaMag #AcademiaUrdu #AcademiaNews #BanoQabil #AlkhidmatFoundation

    • No alternative text description for this image
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے فزکس اورعصری ضروریات پر بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں جدید ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ممالک کے لیے چیلنجیز ہیں وہاں نئی ٹیکنالوجیز خاطر خواہ ترقی کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہیں جس سے نوجوانوں کو بھرپور استفادہ کرنا چاہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کوانٹم ,کمپوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوے حکومت نے یونیورسٹیوں میں نیشنل سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جن سےطالب علم بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2018 سے لیکر اب تک وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ہدایت پر ملک بھر کی جامعیات میں درجنوں نیشنل سنٹرز قاہم کیے گیے تھے جن سے ہزاروں طالب علم بھرپور فاہدہ اٹھا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ عالمی سائبر سیکورٹی مارکیٹ کا 2026 تک 345.4 $ بلین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے پاکستان میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاونت کےلیے فعال اقدامات کیے ہیں جبکہ حکومت سرکردہ تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے،کوانٹم ریسرچ اور اختراعی اقدامات میں مزید سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے. ان منصوبوں کا مقصد کوانٹم سائنس، کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی سائنسی مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے. کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجیز بشمول کوانٹم ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ، اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز اور کوٹنگز پر تفصیلی سیشن منقعد کیے جائیں گے۔ کانفرنس 6 جولائی 2024 تک نتھیاگلی میں جاری رہے گی۔ تقریب میں چیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ,ڈاکٹر علی رضا انور سمیت دنیا بھر کے سائنسدانوں اور طالب علموں نے شرکت کی۔ #AcademiaMag #AcademiaUrdu #AcademiaTV #AhsanIqbal #Development #GovtofPakistan #technology #PMLN #Education

  • فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو یونیورسٹیز اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اساتذہ کا وفد جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عزیر، نائب صدر ڈاکٹر مظہر اقبال، صدر بلوچستان چیپٹر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، صدر اسلام آباد چیپٹر ڈاکٹر محمد اقبال جتوئی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر احتشام علی اور ڈاکٹر عقیل بخاری پر مشتمل تھا۔ فپواسا وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سئنیر رہنماء و ممبر قومی اسمبلی سید قاسم گیلانی، آغا رفیع اللہ (ایم این اے)، پہلوین بلوچ (ایم این اے نیشنل پارٹی بلوچستان) اور اخونزادہ چٹان کو اعلیٰ تعلیم کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو 500 ارب تک بڑھانے اور ریکرنگ بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا۔ فپواسا قیادت نے اساتذہ کے لیے 75 فیصد ٹیکس چھوٹ کو پھر سے بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور حکومت کیجانب سے یونیورسٹیز اساتذہ اور محققین کےلیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص کیے گئے بجٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان میں یونیورسٹیز کو درپیش ان سنگین معاشی اور انتظامی مسائل کی نشاندہی کی جن کا تدارک نہ ہونے کی صورت میں معاشرے کے متوسط طبقے پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیں گے۔اعلی تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے پر سندھ حکومت کا بہ طور خاص شکریہ بھی ادا کیا۔ فپواسا وفد نے بعد ازاں نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ عطیب سے بھی ملاقات کی اور انھیں ہائیر ایجوکیشن کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی اراکین نے فپواسا وفد کے اصولی مطالبات کی تائید کی اور یونیورسٹی اساتذہ کے مسائل کو پارلیمنٹ اور اعلی سطح کی کمیٹیوں میں اٹھانے اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ #AcademiaMag #AcademiaUrdu #AcademiaTV #FAPUASA #NationalAssembly #visit #delegation #hecpakistan #EducationBudget #taxes #GovtofPakistan #GovtOfPunjab #professors #researchers

    • No alternative text description for this image
  • لاہور: عید الاضحی کی مناسبت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قائم مقام وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے شرکت کی جبکہ تمام شعبہ جات کے ڈینز، رجسٹرار محمد آصف، خزانچی عمران بابر، سینئر وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، ترجمان جامعہ شاہدہ نذیر اور غیر ملکی طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔اس دعوت کے انعقاد پر طلباء نے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ #AcademiaMag #AcademiaUrdu #AcademiaTV #UETLahore #Engineering #InternationalStudents #EidMilan #Lunch #Lahore #UET

    • No alternative text description for this image

Similar pages