Times of Karachi

Times of Karachi

Online Audio and Video Media

About us

Times of Karachi is a Pakistan based news website which covers City, National, and International news about Pakistan.

Website
http://timesofkarachi.pk/
Industry
Online Audio and Video Media
Company size
2-10 employees
Headquarters
Karachi
Type
Partnership
Founded
2016

Locations

Employees at Times of Karachi

Updates

  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ پیٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249.10 روپے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 13.06 روپے سستا ہونے کے بعد 249.69 روپے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 12.12 روپے سستا ہونے کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ مٹی کا تیل 11.15 روپے سستا ہونے کے بعد 158.47 روپے فی لیٹرہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ #TOKAlert #PetrolDieselPrice

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے 25کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں،خریدوفروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ برسوں سے چند چہرے ہی خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع پر بولیاں جاری ہیں۔ ایکسٹینشن دلانے کی تدبیروں کیلئے لگی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟۔نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ آگے ہونی چاہئے لیکن خود پارلیمان کی حیثیت خراب کرتے ہیں، یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں، پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اسٹیبشلمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔ #TOKAlert

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میں جانتا ہو کہ بلدیاتی ادارے سب ٹھیک نہیں انہیں جس طرح عوامی خدمت کرنا چاہیے وہ نہیں کر پارہے ہیں، صحافیوں کو زمہ داری سے کام لینا چاہیے اورصرف سچ لکھنا چاہیے تاکہ ہم بھی نوٹس لیں اور بہتری لائیں ،سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ماضی میں لاکھوں غیر قانونی عمارتیں تعمیر ہوئیں کم از کم نئی تعمیرات کو رکوانے میں میڈیا کردار ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا. #TOKAlert

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایرانی پیٹرول و ڈیزل سے بھرا ٹینکر برآمد کرلیا اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مین روڈ سومار گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 10000 لیٹر ایرانی پیٹرول، 5000 لیٹر ایرانی ڈیزل اور سپلائی میں استعمال ہونے والا ٹینکر برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیرقانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی و فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ #TOKAlert

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    کراچی کے علاقے سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان نے نوجوان سے دن دیہاڑے موٹرسائیکل، موبائل فون اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ #TOKAlert #Karachi

  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    پاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی ہوگئی ہے۔ سلیمہ امیتاز یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔ سلیمہ امتیاز کی عمر 52سال ہے اور وہ پاکستانی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔ #TOKForHer #TOKAlert #SaleemaImtiaz #ICC

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    کراچی میں رواں برس جنوری سے اگست تک مختلف وارداتوں کے دوران 429 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق قتل کے سب سے زیادہ واقعات ماہ اپریل میں ہوئے جن کی تعداد 67 ہے جبکہ جنوری میں 51، فروری میں 59، مارچ میں 52،مئی میں 42، جون میں 55، جولائی میں 56اور ماہ اگست میں47افراد قتل ہوئے۔اس دوران شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ #TOKAlert #Karachi

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے نئی قانون سازری سے متعلق ابھی کوئی مسودہ نہیں ہے پہلے ہم اسے پڑھیں توصحیح پھرفیصلہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو آفرز سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے، آفرز بھی کی جاتی ہیں، بعض اوقات آپ عہدہ لے لیتے ہیں یہ سیاست کا حصہ ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کوئی آفرز کی بات نہیں کی ہے اسکا فیصلہ انہیں خود کرنا ہے۔ مولانا نے اصولی مؤقف لیا ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ججز کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، عمریں نہیں بڑھنی چاہئیں، سپریم کورٹ کو آپ ٹچ نہ کریں۔ #TOKAlert

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for Times of Karachi, graphic

    3,784 followers

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت میں ہی جمہور کی فلاح یقینی ہے۔ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور اسکا احترام سب پر لازم ہے۔ پاکستان میں ماضی کی نسبت آج جمہوریت مستحکم اور مضبوط ہوچکی ہے۔ عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے اس جمہوری نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعہ اس نظام کی تمام خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔جمہوریت کے استحکام و تسلسل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا شاندار کردار ہے۔ #TOKAlert

    • No alternative text description for this image

Similar pages